جامعات کے طلبہ سماجی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈاکٹر شاہد قمر

بدھ 18 جنوری 2017 20:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) معروف سماجی شخصیت اور ریسرچ سائنسدان ڈاکٹر شاہد قمر نے جامعہ گجرات کے بزنس انکوبیشن سنٹر کے زیر اہتمام سوشل ایکٹو زم بارے ایک سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کے طلبہ سماجی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تعلیم و تربیت کا اعلیٰ انتظام سماج کے مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلیوں کو روشناس کرواتے ہوئے ملک کو ترقی کی نئی منازل کی جانب رواں کر سکتا ہے۔

فلاح معاشرہ کا جذبہ انسانی اقدار کی عظمت کی علامت ہے۔ پاکستانی معاشرہ میں ایسی پُر خلوص شخصیتوں کی اشد ضرورت ہے جو اپنے حُسن عمل کے ذریعے معاشرہ میں مثبت اقدار کے فروغ میں مبلغ کا کردار ادا کر سکیں۔ پاکستانی معاشرہ نے ہی اید ھی جیسی پُر خلوص اور فلاحی شخصیت کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

جامعہ گجرات کے طلبہ معاشرتی سفیر کا فریضہ نبھاہتے ہوئے اپنے اردگرد پھیلے سماج کی سدھار میں حصہ لیں۔

قبل ازیں ڈاکٹر شاہد قمر نے جامعہ گجرات کے بزنس انکوبیشن سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر کام کرنے والی طلبہ پر مشتمل انکوبیشن ٹیموں کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایکسپرٹBICمحمد حیدر معراج نے کہا کہ جامعہ گجرات اپنی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کو عمل پسندی کی جانب راغب کر رہی ہے۔ دورِ حاضر میں تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں رہی بلکہ علم کا عملی اطلاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محمد حیدر معراج نے ڈاکٹر شاہد قمر کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد قمر کینٹکی امریکہ کی لوئی ولی یونیورسٹی کے جیمز گراہم برائون کینسر سنٹر سے بحیثیت ریسرچ سائنسدان منسلک ہیں اور فلاح انسانیت کے جذبہ سے مامور ایسی شخصیت ہیں جن کی سربراہی میں کئی فلاحی ادارے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :