امن کے بغیر خطے کی ترقی ممکن نہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے، پاکستان اب دنیا کے کسی بھی ملک کی طرح پرامن ملک ہے، حکومت کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو رہا ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کا ابراج گروپ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب
جمعرات 19 جنوری 2017 11:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سال قومی ترقی کی مجموعی شرح 5.5 فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو حاصل کر لیں گے، حکومت نے سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کی ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے، حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2025ء کے تحت پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا، پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ملک میں ہائوسنگ اور گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں ٹیلی کام کی صنعت نے بے پناہ ترقی کی ہے، ملک میں ریلوے اور توانائی کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مالیاتی خسارے کو 8.6 سے کم کر کے 4.2 سطح پر لے آئے ہیں، عالمی ادارے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کر رہے ہیں، عالمی اقتصادی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر دی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے، سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوجی جوانوں اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جس کے نتیجے میں ملک ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں سے خطے میں ترقی کے مواقع فراہم ہونگے اور وسطی ایشیاء کے ملکوں کو آپس میں ملایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.