بھارت اور اسرائیل دونوں ممالک ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں، ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ

جمعرات 19 جنوری 2017 11:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) عالمی امور کے ماہر ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ دنیا میں بھارت اور اسرائیل دونوں ممالک ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں ۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگانے کی ناکام کوششیں کی ہیں جبکہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ملک ہے اور دنیا دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پرویز اقبال نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے بخوبی اگاہ ہے اور اس سلسلہ میں سسوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت اور اسرائیل دونوں ممالک ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں جبکہ عالمی برادری اپنے اپنے مفادات کی خاطر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر پرویز نے کہا کہ ہم اب بھی بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہترین خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بھارت کے کسی الزام کا جواب دینے کا پابند نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :