اعتزاز احسن اور نوید چوہدری کا پارٹی کی ریلی کے شر کاء کیلئے شاندار ناشتے کا اہتمام

صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے ریلی سے قبل بلاول بھٹو زرداری کے دائیں بازو پر امام ضامن باندھا

جمعرات 19 جنوری 2017 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن اور نوید چوہدری کا پارٹی کی ریلی کے شر کاء کیلئے شاندار ناشتے کا اہتمام جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے پارٹی سربراہ بلاول بھٹو کے دائیں بازو پر امام ضامن باندھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلاول ہائوس لاہور کے باہر سینیٹر اعتزاز احسن اور نوید چوہدری کی طرف سے ریلی میں شرکت کے لئے آنے والے کارکنوں کو ناشتہ دیا مرد و خواتین کارکنوں کی حلوہ پوری ،نان چنے اورچائے سے تواضع کی گئی جبکہ ریلی کے آغاز میں پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے پارٹی سربراہ بلاول بھٹو کے دائیں بازو پر امام ضامن باندھا۔