بلدیہ اعلیٰ حیدرآبا د اپنے دستیاب وسائل بروئے کا ر لا کر شہریوں کی بلا تفریق رنگ و نسل شہریوں کی خدمت کررہی ہے ،میئر سید طیب حسین

جمعرات 19 جنوری 2017 20:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) میئر و کنونیر کونسل بلدیہ اعلیٰ حیدرآبا د سید طیب حسین نے کہا ہے کہ دنیا بھر یں بلدیاتی ادارے با اختیا ر ہوتے ہیں لیکن ہمارے یہاں بلدیاتی نظام بے اختیا ر ی اور بے بسی کی چا در اوڑھے ہوئے ہے ۔ بلدیہ اعلیٰ حیدرآبا د اپنے دستیاب وسائل بروئے کا ر لا کر شہریوں کی بلا تفریق رنگ و نسل شہریوں کی خدمت کررہی ہے اور یہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و سا ری رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن کونسل ڈاکٹر ایاز احمد آرائیں ، نسیم خان اور سیدہ شبنم چشتی کی مشترکہ قرار دا د پر رولنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی بھی موجود تھے ۔ میئر سید طیب حسین نے مزید کہا کہ اختیا را ت ہم سب کا بنیا دی مسئلہ ہے اس پر ہم سب کو مل کر آواز اٹھانی ہو گی تا کہ شہر کے مسائل حل ہوں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈاکٹر ایاز احمد آرائیں نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلا س حکومت سندھ سے پر زور مطالبہ کرتا ہے ۔

کہ موجودہ لوکل گورنمنٹ سسٹم پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 140-A کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے بلدیاتی نظام کو مر بو ط و مضبوط بنانے کے لئے فوری طور پر تمام بلدیاتی امو ر کے انتظامی مالیا تی اور سیاسی اختیا را ت دیئے جائیں ۔ نیز بلدیہ اعلی حیدرآبا د کو ابتدائی طور پر 10ارب روپے کا تر قیاتی اسکیم پیکیج دیا جائے اور تمام یوسیز کو ابتدائی طور پر ایک ایک کروڑ روپے کا تر قیاتی پیکج منظو ر کیا جائے ۔

بحث و مباحثہ کے بعد مذکورہ قرار دا د بلدیہ اعلیٰ حیدرآبا د کو 20ارب روپے کا تر قیاتی اسکیم پیکیج اور یوسیز کو دو دو یکروڑ روپے کا تر قیاتی پیکیج کی ترمیم کے ساتھ منظور کر لی گئی ۔ جبکہ کونسل سیکشن کے پرمنٹ ایڈوانس 5ہزار سے بڑھا کر 20ہزا ر روپے کیئے جانے کی منظوری دی گئی ۔ انجمن شیدائیان رسول کی جانب سے جشن عید میلا د النبی ﷺ کیلئے ایک لاکھ روپے امداد کی درخوا ست کی بھی ایوان نے منظور دی ۔

علاوہ ازیں میئر کنو نیر سید طیب حسین نے ایوان کو خوشخبری دیتے ہوئے کہ اکہ ایلائٹ سینما کا عرصہ دراز سے عدالت میں کیس چل رہا تھا عدالت سے ہمیں مل گیا ہے ، اب ایلائیٹ سینما ہماری ملکیت ہے ۔ ٹرک اسٹینڈ ہالا نا کہ کی اراضٰ بھی بلدیہ کے حق میں بحال کر دی گئی ہے ۔ ٹی بی اہسپتال سے متعلق بلدیہ کا 1905 مربع گز کا پلاٹ کا کیس بلدیہ کی حق میں ہوا ہے ۔

ریلوے کالونی کے 10پلاٹوں پر محل وقو ع کے اعتبار سے چارجز نہیں لئے گئے ۔ اس کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہوا ہے ۔ اور اس کی ریکوری 8کروڑ 73 لاکھ 78ہزار 524 روپے بنتی ہے یہ رقم بلدیہ کو ملنی ہے ہماری خواہش ہے کہ اس ادارے کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حالی روڈ بس اسٹینڈ بھی بلدیہ کا ہے ۔ اوور ہیڈ برج کے نیچے قبضہ کیا ہوا ہے ۔ عدالت نے حکم دیدیا ہے انہیں واہ گزار کرا کے بلدیہ کے حوالے کر دیا جائے ۔

ان سے بھی اچھی رقم آنے والی ہے ۔ جو بلدیاتی امور چلانے اور شہر کی تعمیر و تر قی پر خرچ کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں آئوٹ آف ایجنڈہ قرارداد ایکسین شبیر احمد قائمخانی نے پیش کرتے ہوئے محرم الحرام اور جشن عید میلا د النبی ﷺ کے سلسلے میں ترقیاتی کاموں کی کونسل سے منظوری کے لئے پیش کی ۔ جو بحث مباحثہ کے بعد منظور کرلی گئی ۔ جبکہ لیگل ایڈوائزر کے تقرر کے حوالے سے پیش کی گئی آئوٹ آف ایجنڈہ قرار دا د کو آئندہ کے اجلاس میں رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

اجلاس ڈاکٹر اسلم پرویز ، ڈاکٹر ایاز آرائیں ، رکن عمران بشیر ، رکن شیخ محمد یعقوب ، رکن ماجد خان ، اقلیتی رکن جگدیش کمار ، منٹھا ر جتوئی ، پاشا قاضی ، مرزا عبد الرشید ، راشد انجم ، ساجدہ بلوچ ، محمد اسماعیل شیخ ، رکن صلاح الدین ، غلام رسول کلہوڑو ، ارشد ملک ، حسن علی جتوئی و دیگر نے بحث میں حصہ لیا ۔