ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل ہوگی

جمعہ 20 جنوری 2017 17:22

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل ہوگی ،یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی ،تمام سیاسی جماعتوں‘ سماجی تنظیموں نے ان ریلیوں میں بھرپور شرکت کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ اس روز تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، اس سال 5 فروری خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ سال ملی یکجہتی اور امن کا سال قرار دیا گیا ہے۔