سینیٹ قائمہ کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کااجلاس
فاٹامیں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کاعلاقائی دفتربنایاجائے،بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ،چیئرمین کمیٹی ایک سے ڈیڑھ سال میں پورا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بائیومیٹرک کر دیا جائے گا،بے ضابطگیوں کی شکایات پر سخت کارروائی کی جاتی ہے،ماروی میمن
جمعہ 20 جنوری 2017 19:16
(جاری ہے)
اور بلوچستان کی کل 89 تحصیلوں میں سے صرف 26 تحصیل دفاتر کی تعداد مکمل کی جائے ۔ گزشتہ سروے میں بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ۔ بلوچستان میں غربت کی سطح 70 فیصد ہے اس کو مد نظر رکھ کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائر ہ کار بڑھایا جائے ۔
اب تک 460 ارب روپے تقسیم کیے گئے ۔ لیکن بلوچستان کو صرف 19 ارب روپے دیئے گئے جو ظلم اور حق تلفی ہے ۔ فاٹا کو 9 ارب ، گلگت بلتستان کو 4 ارب اور آزاد کشمیر کو بھی 9 ارب روپے ملے ہیں ۔ جبکہ پنجاب کو 171 ارب ، سندھ کو150ارب ، خیبر پختونخواہ95 ارب روپے ملے ہیں ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے بتایا کہ بلوچستان میں کیے گئے گزشتہ سروے میں خامیاں ہیں ۔صرف چار لاکھ لوگ سروے میں آئے ۔ میں خود دو دنوں بعد ضلع آوران کا دورہ کرونگی ۔ بلوچستان کے پارلیمنٹرین کے ہمراہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں سروے کا آغازہوگا۔ انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فنڈز غربت کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں نہ کہ آبادی پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قانون کے مطابق صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بورڈ کے ممبرز نہیں ۔فاٹا میں صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر فاٹا بھر میں موجود ہیں ۔ اب تیزی سے سروے مکمل کیا جائے گا۔ چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے آگاہ کیا کہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بائیومیٹرک کر دیا جائے گا۔اس پروگرام کا ڈیٹا دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے کوشش کر رہے ہیں کہ پہلے نمبر پر آ جائیں ۔ انکم سپورٹ کی صرف دو فیصد رقم ڈاک کے ذریعے دی جاتی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان خان کاکٹر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کل ملازمین میں سے بلوچستان کی تعداد صرف 31کے حوالے سے کہا کہ صوبے میں بے روزگاری اور غربت بہت زیادہ ہے ۔ چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ بلوچستان کوٹہ کی خالی 408 اور وسیلہ تعلیم کی اسامیوں پر بھرتی کیلئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے منظوری کا انتظار ہے ۔ کمیٹی کی طرف سے سفارش کی گئی کہ خالی اسامیوں پر بھرتی کی اجازت دی جائے ۔ سینیٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ بلوچستان انتہائی پسماندہ صوبہ ہے ۔ انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بلوچستان کی غریب ترین تحصیلوں تک جلد بڑھایا جائے ۔ لوگ غربت کی وجہ سے ہجرت کر جاتے ہیں ۔ انکم سپورٹ پروگرام کی وجہ سے شناختی کارڈ بنوا لیں گے ۔گھروں میں واپس آئیں گے ۔ ذریعہ معاش حاصل ہو جائے گا۔ حکومت کی نیک نامی ہوگی ۔ مری ، بگٹی ، واشک ، آوران پر زیادہ توجہ دی جائے۔ سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل نے کہا کہ بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ علاقوں میں وسیلہ تعلیم کی سہولت بڑھائی جائے۔آگاہ کیا گیا کہ چھ اضلاع میں وسیلہ تعلیم کی سہولت ہے ۔ جی پی ایس کی بنیاد پر کمپیوٹر کے ذریعے سکول کے بچوں کی حاضری کا شفاف نظام لایا جارہا ہے ۔ سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل کے سوال کے جواب میں چیئر پرسن ماروی میمن نے آگاہ کیا کہ بے ضابطگیوں کی شکایات پر سخت کارروائی کی جاتی ہے ۔ وزیراعظم کے فیصلے کے تحت زلزلہ اور سیلاب جیسی ناگہانی آفات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو امداد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ سکھر ، بہالپور ، ہری پور اضلاع پائلٹ پروگرام میں شامل کر لئے ہیں ۔ مقامی حکومت کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے ۔ سیاسی مداخلت ختم کر دی گئی ہے ۔اب صرف سکور کارڈ کے تحت اہلیت کا فیصلہ ہوتا ہے ۔ میرا بھی عمل دخل نہیں ہے ۔ کمیٹی کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا گیا ۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی ، محمد اعظم خان موسیٰ خیل کے علاوہ چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن، سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.