حکومت کی جانب سے عافیہ کی واپسی کے سنہری موقع کو ضائع کرنے پر افسوس ہے، لیکن پرعزم ہیں، ڈاکٹر فوزیہ
جمعہ 20 جنوری 2017 20:13
(جاری ہے)
عافیہ موومنٹ سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے جس طرح ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا سنہری موقع ضائع کیا ہے اس پر پوری پاکستانی قوم انتہائی دکھ اور افسوس کی کیفیت سے گذر رہی ہے۔
مجھے بھی بے حد افسوس ہوا ہے لیکن الحمدللہ حکومت کی اس بے حسی نے ہمارے عزم و حوصلہ کو ایک نئی مہیز دے دی ہے۔ میاں محمدنواز شریف نے وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھانے کے بعد پوری وفاقی کابینہ کے ہمراہ کراچی میں عافیہ کی والدہ سے ملاقات میں عافیہ کی بیٹی مریم سے کہا تھا کہ جس طرح عافیہ کی بیٹی مریم ہے اسی طرح میری بیٹی بھی مریم ہے۔ میں 100 دنوں میں مریم کو اپنی والدہ عافیہ سے ملوائوںگا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ اس صورتحال پر اتوار کو عافیہ موومنٹ نے غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ عنقریب مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی آواز میں اپنی آواز شامل کرنے والے ان تمام سیاستدانوں، سینیٹرز، ارکان اسمبلی، انسانی حقوق ورکرز اور عوام سے اظہار تشکرکیا جنہوں نے اس انتہائی اہم موقع پر بھرپورساتھ دیا اور ہر سطح پر آواز بلند کی۔ انہوں نے خاص طور امیر جماعت اسلامی و سینیٹرز سراج الحق کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے عافیہ کیلئے سینیٹ میں موثر آواز بلند کرکے حکومت کو اس کی قومی اور آئینی ذمہ داری کی طرف توجہ دلائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.