شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات میں لیکچررز کی اسامیوں کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد

جمعہ 20 جنوری 2017 22:45

سکھر۔ 20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)پاکستان ٹیسٹنگ سروس اسلام آبادکیجانب سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اس کے شکارپور کیمپس کے 26تدریسی شعبہ جات میں لیکچررز کی 72اسامیوں کیلئے امیدواروں کا تحریری امتحان یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں شفاف طریقے سے لیا گیا۔ ٹیسٹ میں 3360امیدواروں نے شرکت کیاس موقع پر یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے ٹیسٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ اس تحریری امتحان کا مقصد شفافیت، میرٹ اور مقابلے کو فروغ دینا ہے امید ہے کہ جو امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوں گے وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر سیلیکشن بورڈ میں حاضر ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے یہ اساتذہ قوم کی تعلیمی خدمات میں سرفہرست ہوں گے۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار تیسری پارٹی سے تحریری امتحان کروایا جا رہا ہے ۔

ٹیسٹ کے موقع پرپروفیسر ڈاکٹر لطف اللہ منگی پرووائیس چانسلر شکارپور کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ پرووائیس چانسلر مین کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر مینہوں خان لغاری صدر سلوٹا، پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو جنرل سیکریٹری سلوٹا، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈنیٹر و دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔