ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال راولپنڈی میں اسٹیٹیکل پیکیج برائے شوشل سائنسز ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی

پیر 23 جنوری 2017 17:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک روزہ اسٹیٹیکل پیکیج برائے سوشل سائنسز (ایس پی ایس ایس) ورکشاپ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ہیلکس فارمہ کے نمائندے عرفان مجید نے میڈیکل میں ریسرچ کی اہمیت و افادیت سے متعلق روشی ڈالی۔

پروفسر محمد ڈاکٹر مشرف بیگ نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میڈیکل میں ریسرچ کی اہمیت ایک مسلمہ حقیقت بن چکی ہے اور پوری دنیا میں اس وقت ہر شعبے میں جدید تحقیق ڈیٹا بیس سافٹ ویئر کے ذریعے ترقی کی منازل طے کی جارہی ہیں۔ اس طرح میڈیکل کے شعبے میں بھی بغیرتحقیق کئے آگئے نہیں بڑھا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ورکشاپ میں تحقیق کے موضع پر نوجوان ڈاکٹر مختلف شعبوں میں نہ صرف مستفید ہوئے ہیں بلکہ علمی زندگی میں بھی یہ ریسرچ ان کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر اشئر، ڈاکٹر کنول مرزا،ڈاکٹر کامران ،ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈاکٹر ناصر الطاف کے علاوہ سرجر ی ،گائنی اور نیو رو سرجری سے متعلق ینگ ڈاکٹرز نے ورکشاب میں شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز اپنے اپنے شعبے میں جدید ریسرچ سے استفادہ کر کے نہ صرف اپنے شعبے میں بہتری لاسکتے ہیں بلکہ انسانیت کہ بہترین خدمت بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل میں ریسرچ کے ذریعے دنیا نے اپنا لوہا مندوا لیا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بھی بلا تحقیق کئے آگئے نہ بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے اور ہم اپنے پیشے کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور نوجوان ڈاکٹروں نے ورکشاب میں شرکت کی۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ اور احتیاطی تدابیر عام کرکے بیماریوں سے بچائو ممکن ہے۔