چونیاں اور گردنواح میں بجلی کی غیراعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 23 جنوری 2017 18:06

چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔23 جنوری ۔2017ء ) چونیاں اور گردنواح میں بجلی کی غیراعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری۔ شہریوں کا حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار۔ کئی ماہ سے مسلسل صبح اور شام کی نمازوں کے اوقات میں اور جمعة المبارک کے خطبہ کے دوران دانستہ طور پر بجلی بند رکھی جارہی ہے۔ جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

واپڈا کی طرف سے بعض دفعہ دن میں چھ چھ گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بعد میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہے۔ حکومتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔ اپنی مرضی سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض دفعہ بلاوجہ پرمٹ لیکر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ گرڈ اسٹیشن سے رابطہ کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ یہاں سے بجلی چالو ہے۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ سے لوگوں کے کاروبار بری طرح متاثرہورہے ہیں۔ بروقت پانی نہ لگنے سے زمینداروں کی فصلیں بھی متاثرہورہی ہیں۔ بجلی کی بار بار اور بدترین بندش سے نہ صرف گھروں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو مشکلات کا سامان ہے بلکہ مساجد میں نمازیوں کو پانی نہ ملنے سے دشواری پیش آتی ہے۔ صبح اور شام طویل ترین بجلی کی بندش روزانہ کا معمول بن چکی ہے۔ بالاحکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے بالخصوص نمازکے اوقات میں بجلی بند نہ کی جائے۔ بصورت دیگر شہری شدید احتجاج کرنے پر مجبورہونگے۔

متعلقہ عنوان :