سماجی بھلائی کی غیر سرکاری تنظیمیں حکومت کا بازو ہیں۔ قائم مقام گورنر سندھ
پیر 23 جنوری 2017 23:21
(جاری ہے)
آغا سراج درانی نے کہا کہ معاشرے کے مخصوص طبقات کے لئے کام کرنے والی این جی اوز اور بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ ان کے ذریعہ معاشرے کے اس طبقہ کو صحت ، تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی ان کی دہلیز پر فراہم ہوتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ان کی معاشی مدد میں امیگوس ویلفیئر ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ انہوں نے ٹرسٹ کو یقین دلایا کہ ان کے اراکین کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے جبکہ بلدیاتی اداروں میں ملازم نابینا افراد کی مستقلی کے لئے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا ۔ ٹرسٹ کے صدر انور مسیح نے قائم مقام گورنر کو بتایا کہ ان کے 200 سے زیادہ اراکین میںسے ٹرسٹ کی کاوشوں سے اب تک 85 اراکین کو ملازمتیں دلائی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرسٹ کے 40 اراکین اس سال میٹرک ، انٹر میڈیٹ اور ڈگری سطح کے امتحانات میں شریک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرسٹ کے اراکین کو سیلف ایمپلائمنٹ میں مدد دی جاتی ہے جبکہ انھیں کمپیوٹر کی ٹریننگ بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ ا نہوں نے امدادی چیک کی فراہمی پر قائم مقام گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.