کہوٹہ ،محلہ آڑہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ذور داردھماکہ،8بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 14افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

منگل 24 جنوری 2017 16:59

کہوٹہ ،محلہ آڑہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ذور داردھماکہ،8بچوں سمیت ایک ..
کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) کہوٹہ شہر کے محلہ آڑہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ذور داردھماکہ8معصوم بچوں ،بچیوںسمیت ایک ہی خاندان کے 14افراد زخمی ہوگئے۔شدید زخمیوں کا راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔گھریلوں استعمال کا سامان ، فرنیچر جل کر خاک ،گھرکے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ کر دور جا گریں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد ،وائس چیئرمینMCکہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ ، ملک مجید ،ملک یاسر مجید ، ملک عامر مجید ، سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار عدیل امتیاز قریشی اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ محلہ آڑہ میں ایک پٹھان فیملی جو وہاں پر رہائیش پذیر تھی صبح سویرے جب انہوں نے ناشتہ بنانے کے لیے آگ جلائی تو پا س پڑا گیس سلنڈر شدید دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ راز خان ،یاسمین بی بی،یاسین ،محمد اور 6بچیاں اور 4بچے آگ کی لپیٹ میں آگے حادثہ اتنا شدید تھا کہ گھرکے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ کر دور جا گریں اور گھریلوں استعمال کا سامان ، فرنیچر جل کر خاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد ،وائس چیئرمینMCکہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ ، ملک مجید ،ملک یاسر مجید ، ملک عامر مجید ، سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار عدیل امتیاز قریشی اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گے زخمیوں کوپوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ کی ایمبولنس میں ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :