تعلیم ہماری ترقی و کامیابی کا زینہ ہے، ایمان طاہر

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کاوشیں قابل قدر ہیں ان کے مسا ئل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے گا، چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک

منگل 24 جنوری 2017 23:37

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) تعلیم ہماری ترقی و کامیابی کا زینہ ہے ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کاوشیں قابل قدر ہیں ان کے مسا ئل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے گا ،آپ کا تعاون ہمیں درکا ر ہو گا ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے آل پاکستان پرا ئیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے وفد سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا وفد کی قیادت ضلعی چئیر مین ایپساملک جاوید نے کی جبکہ ضلعی صدر قاضی عبد الرئو ف ،جنرل سیکرٹری محمد طارق ،ضلعی سینئر نائب صدر ارشد ملک ،نائب صدر اول فرح فیصل ، نائب صدر دوم خضر خان ،سیکرٹری فنانس الطاف حسین ،تحصیل اٹک کے جنرل سیکر ٹری وحید صدیقی ،تحصیل جنڈ کے نمائندگان شوکت خان ،مختیار جعفری ،محمد اسلم ،ایگزیکٹو ممبران سیدعمران بخاری ،میڈم ریحانہ رفیق ،میڈم نگہت راشد وفد میں شامل تھیں ،اس موقع پر ضلعی چئیر پرسن نے پرا ئیویٹ تعلیمی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہو ئے ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا ئی ۔

متعلقہ عنوان :