سپریم کورٹ نے خاتون کا شناختی کارڈ فوری بنانے کی ہدایت کر دی

منگل 24 جنوری 2017 23:56

سپریم کورٹ نے خاتون کا شناختی کارڈ فوری بنانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے ’’نادرا ‘‘ کی جانب سے شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج بدھ کی صبح تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر متاثرہ خاتون کرن عمرانی نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ اس کا شناختی کارڈ نہیں بنایا جارہا ، شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے وہ مختلف مسائل کا شکار ہے اوراس کے کئی کام رکے ہوئے ہیں ، جس پرعدالت نے نادراحکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کا فوری طور پر شناختی کارڈ بناکر رپورٹ عدا لت کو پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :