زکریایونیورسٹی کے طلباء طالبات کے درمیان فوڈ پروڈکشن کمپیٹیشن (مقابلہ خوراک سازی) کا انعقاد

بدھ 25 جنوری 2017 23:47

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹ آ ف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں طلباء طالبات کے درمیان فوڈ پروڈکشن کمپیٹیشن (مقابلہ خوراک سازی) کا انعقاد کیاگیا․ مقابلہ میں طلباء طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف اشیاء خوردونوش تیار کیںاور ان کو خوبصورت سٹالز میں سجایا گیا ․ انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے سٹالز کا معائنہ کیا اور گفت گو کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے مقابلہ خوراک سازی سے طلباء طالبات کو سیکھنے کا موقع ملتا ہی․ خالص خوراک کی تیاری خوراک کے اجزاء اور انسانی ضروریات کے مطابق اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا ہو اور طلباء طالبات کو عملی طور پر کام کرنے کا موقع ملتا رہے ․انہو ںنے مزید کہاکہ متوازن خوراک کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے ․ ہمیں اپنے روزمرہ کے استعمال میں غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خوراک کا استعمال کرنا چاہیے ․ڈاکٹر سعید اختر نے مزید کہاکہ ہم اپنے طلباء طالبات کو فوڈ انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی ٹریننگ کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دے سکیں․اس وقت فوڈ انڈسٹری میں فوڈ سائنس ٹیکنالوجسٹ کی انتہائی ضرورت ہی․ تاکہ وہ خوراک کے اجزائے ترکیبی اور صفائی ستھرائی کے خاص معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء خوردنی تیار کرواسکیں․اس موقعہ پر محمد نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی ملتان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز ، ہنی فوڈ کے ہیومن ریسورس منیجر امجد بھٹہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ، پروفیسر ڈاکٹر راشدہ عتیق ، پروفیسر ڈاکٹر رائو عبدالقیوم ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان میاں نعیم عاصم ، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر احسن ستار ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر ماجدحسین ، ڈاکٹر انیلہ حمید ، خرم افضل ، عامر اسماعیل ، میمونہ عامر بھی موجود تھی․تمام شرکاء نے سٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء طالبات کے تیار کردہ فوڈ آئٹمز کو انتہائی دل چسپی سے دیکھا اور ان کے کام کو سراہا ۔