صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور شرح تعلیم میں اضافہ کیلئے خطیر رقم صرف کر رہی ہے، ڈویژن میں اربوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے عوام کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی آ ئے گی،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

جمعرات 26 جنوری 2017 17:08

خضدار۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے اور شرح تعلیم میں اضافہ کے لئے خطیر رقم صرف کر رہی ہے۔ ڈویژن میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی اسکیمات منظور ہو چکی ہے جن کی تکمیل سے لوگوں کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی آ ئے گی ،قلات ڈویژن کے تمام اضلاع کے گرلز سکولوں کے لئے ساٹھ کروڑ سے زائد کی رقم منظور ہو چکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی پیکج کے تحت ضلع خضدار میں مختلف ترقیاتی سکیمیں منظور ہو چکی ہیں جن کے ٹینڈرز عنقریب جاری کئے جائیں گے، ماہ فروری میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں سکولوں میں داخلہ مہم کو جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے ۔

ان خیالات کا ااظہار انہوں نے قلات ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں سے متعلق ا جلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن ممتاز احمد بلوچ ڈپٹی کمشنر خضدارسہیل الرحمان بلوچ ڈپٹی کمشنر واشک محمد عالم فراز ڈپٹی کمشنر آوارن عبدالرازق دلاوری ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید زولفقار علی شاہ ایس ای 1فیض محسن ایس ای بی اینڈ آر 2ظفر علی کھوسہ ایکسیئن بی اینڈ آر 2سجاد احمد چھٹہ ایکسیئن بی اینڈ آر عبدالرحیم ایکسیئن ای اینڈ ایم عدیل انور قمبرانی پروجیکٹ ڈائریکٹرقلات خالد احمد ایکسیئن ایریگیشن فرید احمد شاہ سپرنٹنٹ کمشنر قلات ڈویژن حاجی بشیر احمد مینگل اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن عبدلواحد بلوچ ایکسیئن پی ایچ ای حاجی یار محمد بلوچ ایکسئن ایریگیشن قلات نثار احمد ڈویژن کے تمام اضلا ع(قلات ،خضدار،لسبیلہ ،واشک،آواران،خاران،اور مستونگ) کے ڈپٹی کمشنر زاور متعلقہ محکموں کے ڈویژنل سربراہان نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے متعلق کمشنر قلات ڈویژن کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میںاربوں روپے کی ترقیاتی اسکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع خضدار کے لئے ایک ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا وہ فنڈز بھی ریلیز ہو چکے ہیں جن سے خضدار شہر میں مختلف اسکیمات کا منصوبہ بنایا گیا ہے جن میں خضدار شہر میں کلچرل ہال ،ڈیجیٹل لائبریری ،مختلف شاہروں کو خوبصورت بنانے ،خضدار پریس کلب کے لئے ایک کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں جبکہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے گرلز پرائمری سکولوں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے مجموعی طو ر پر ساٹھ کروڑ روپے سے زاہد کی رقم کی منظور دی گئی ہے جن میں فی ضلع آٹھ کروڑ روپے صرف کی جائے گی انہوں نے آفسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیمات کی معیاری اور بر وقت تکمیل کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں اور وقت سے پہلے اسکیمات کی تکمیل کرنے والے آفسران کو صوبائی حکومت کی جانب سے بہترین کارکردگی سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے لہذا معیار اور وقت کا خیال رکھتے ہوئے اسکیمات کی تکمیل کی ہر صورت کوشش ضروری ہے انہوں نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت دی کہ سر د علاقوں میں یکم مارچ سے نئی تعلیمی سال ہو گی رواں سال تمام علاقوں میں داخلہ مہم تیز کریں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیمی اداروں میں داخل ہو جائیں کیونکہ موجودہ حکومت نے ہر بچہ سکول میں کا نعرہ دیا ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہیں اور داخلہ مہم کو جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے اور متعلقہ آفیسران عوام کے مفاد عامہ کے منصوبے بنائے جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو اور تمام ڈپٹی کمشنرز جاری منصوبوں کی نگرانی کریں ترقیاتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :