مسلم لیگ (ن) اپنی شاندارکارکردگی کی بناء پر آئندہ بھی حکو مت بنائے گی، حاجی نعیم صفدر انصاری

جمعہ 27 جنوری 2017 12:44

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ملک کی مقبول ترین جماعت رہی ہے جس کیوجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوام کیلئے بے لوث اور بے پناہ خدمات ہیں‘ ہمیشہ عوام کی امنگوں کی پاسداری کی ہے ‘عوام کی خدمت کو عبادت سمجھاہے‘مسلم لیگ (ن) ملک کے اندر بے پناہ میگاپراجیکٹس لگا رہی ہے جس کی تعمیل سے پاکستان کے اندر انقلابی خوشحالی آئیگی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اپنے دورِ اقتدارمیں پاکستانی عوام کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے ہیں جو کسی بھی دور میں ایسے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ ملک دشمنوں نے پانامہ کا ہنگامہ کھڑا کرکے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہا ہے کبھی احتجاج‘ دھرنے اور روڈبلاک کئے جارہے ہیں تو کبھی عدالتوں او قوم کا وقت ضائع کیاجارہاہے جس پر عوام نے ان ملک دشمن عناصروںکو ہمیشہ مستردکرتے ہوئے انکا ساتھ نہیں دیا مگر وہ خود کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی سیاست ملک کی ترقی کا راستہ روک کر چمکارہے ہیں۔

انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندارکارکردگی کی بناء پر آئندہ بھی حکو مت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :