گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

ہفتہ 28 جنوری 2017 12:20

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ ..
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء)نواحی علاقہ ناروکی ماہجہ میں معاشی حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

حمزہ منیرخاں کا روزگارنہ ملنے کیوجہ سے اپنے گھروالوں سے اکثرلڑائی جھگڑا رہتاتھااسی وجہ سے گزشتہ روزحمزہ منیرخاں کی اپنے گھروالوں کیساتھ جھگڑا ہواتو اس نے طیش میں آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔