شاہ غلام قادر نیلم ویلی عوام کے ہمدرد لیڈر ہیں ،ْ ڈاکٹرجاویداقبال

انشاء اللہ شاہ غلام قادر عوام الناس کی تمام ترمحرومیوں و محکومیوں کا ازالہ کریں گے ،ْ لیگی رہنماء ضلع نیلم

ہفتہ 28 جنوری 2017 18:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء)شاہ غلام قادر نیلم ویلی کے پہلے سیاسی نمائندہ ہیں جواپنے اقتدار میں عوام کی بھلائی کیلئے ایساکرداراداکرپائیں گے جس سے عوام کی تمام ترمحرومیوں ومحکومیوں کاازالہ ہوگا ، شاہ تعمیروترقی کے درخشندہ ستارہ ہیں جن کی مقبولیت سے آج مخالفین خائف ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگی رہنماء ضلع نیلم آف جرگی ڈاکٹر جاویداقبال نے اپنے جاری کرد ہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ سابقہ دورمیں حکومت نمائندوں نے نیلم ویلی عوام کوبیوقوف بنایاجس کاجواب عوام نے ووٹ کی پرچی سے دیا آج مخالفین عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اوراپنے آپ کوخوش رکھنے کے لئے اپنے بیانات کے ذریعے موجودہ حکومت پرتنقید کررہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت آج بہتر انداز میں عوام کی خدمت میں کوشاں ہے مخالفین پانچ سال انتظارکرں پھربھی انہیں ناکامی کے سواکچھ نہ ملے گا کیونکہ وہ عوام کے مسترد کردہ عناصر ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ غلام قادر نیلم ویلی عوام کے ہمدرد لیڈرہیں۔