پاکستان علما کونسل نے امریکہ میں سالانہ پریئر بریک فاسٹ میں شرکت سے معذرت کرلی
ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کیخلاف اقدامات امن کیلئے خطرہ ہیں،اس صورتحال میں کسی ایسی تقریب میں شریک نہیں ہوسکتا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ شریک ہو، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
اتوار 29 جنوری 2017 15:40
(جاری ہے)
ان حالات میں سالانہ پریئر بریک فاسٹ (National Prayer Breakfast) میں شرکت کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں اور امن کی خواہش رکھنے والے غیر مسلموں کو غمزدہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ پریئر بریک فاسٹ(National Prayer Breakfast) میں اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے شریک نہ ہونے کی یقین دہانی ہوتو وہ بین المذاہب ہم ٓہنگی اور امن کی کوششوں کو مضبوط کرنے کیلئے بریک فاسٹ میں شریک ہوسکتے ہیں ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض اسلامی ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کرکے مسلم امہ میں اضطراب پیدا کردیا ہے۔اسی طرح امریکی سفارت خانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ امریکی قیادت کو اس پر فوری توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شام میں خانہ جنگی اور بشار الاسد کی موجود گی کا ذمہ دار امریکہ اور روس ہے۔ آج شامی مہاجرین پر امریکہ کے دروازے بند کرکے شام کی عوام کے ساتھ ظلم عظیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کے اراکین ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پر غور کریں اور ٹرمپ کے امن پسند اور مسلم دنیا کیخلاف اقدامات کو روکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.