گوربا چوف کی پالیسیوں نے جس طرح روس کے ٹکڑے کئے تھے ٹرمپ کی پالیسیاںبھی بہت جلد امریکہ کو لے ڈوبیں گی‘سراج الحق
سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ ہیں جو ایک ارب مسلمانوں کی محبتوں اور عقیدتوںکے مراکز ہیں اور ان مراکز کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو امت مسلمہ اس کی آنکھیں نکال دے گی‘امیر جماعت اسلامی
اتوار 29 جنوری 2017 18:10
(جاری ہے)
شمولیتی جلسہ سے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن کے کسی مطالبے کو درخور اعتناء نہیں سمجھا اور ٹس سے مس نہیں ہوئی تو ہمارے پاس ایک ہی راستہ بچا تھا کہ قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم نے پانامہ سکینڈل آنے سے بہت پہلے تحریک کا آغازکردیا تھا۔ہماری تحریک کے نتیجہ میں آج ملک کے کونے کونے میںکرپشن کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب یہ تحریک عوامی مطالبہ بن گئی ہے اور بہت جلد کامیابی سے ہمکنا رہوگی۔ اب چور لٹیروں کیلئے پناہ کی کوئی جگہ نہیں قومی خزانے کو لوٹنے والے کہیں بھی پہنچ جائیں انکا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔ امید ہے پانا مہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا،اگر کرپش کے خاتمے اور20کروڑعوام کو ظلم و جبر سے بچانے کیلئے پانچ چھ ہزار لوگوں کی قربانی دینا پڑے تو یہ سودامہنگا نہیں، پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاںبہت جلد امریکہ کو لے ڈوبیں گی،جس طرح گوربا چوف کی پالیسیوں نے روس کے ٹکڑے کئے تھے اسی طرح ٹرمپ کی انتہا پسندی امریکہ کے ٹکڑے کرے گی۔ ٹرمپ ہر روز عالم اسلام کے خلاف ایک نیا اعلان جنگ کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ ہیں جو ایک ارب مسلمانوں کی محبتوں اور عقیدتوںکے مراکز ہیں اور ان مراکز کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو امت مسلمہ اس کی آنکھیں نکال دے گی اور جس طرح ابرھہ کو اللہ تعالی نے نیست و نابود کیا وہی حشر اس کے شاگردوں کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ابرہہ بننے کی کوشش نہ کریں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل اسلامی انقلاب ہے ،اسلامی انقلاب چور لٹیرے نہیں لاسکتے اسلامی انقلاب کا نسخہ جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔ اب عوام ملک میںنظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں جس میںعام آدمی کو بھی وہی حقوق حاصل ہونگے جو حکمرانوں کوحاصل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.