ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یمن میں امریکی فوج کی پہلی منظم کاروائی، 16شہریوں سمیت 57افراد ہلاک
یمنی حکومت اورحوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 100سے زائد باغی مارے گئے القاعدہ جنگجوئوں کے خلاف کاروائی کے دوران امریکی کمانڈو ہلاک ، 3دیگر زخمی ،پینٹاگون کی تصدیق ہکلا ضلع میں کی گئی کاروائی میں ہلاک ہونے والوں میں 8خواتین اور 8بچے بھی شامل ہیں،کاروائی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 3قبائلی رہنما?ں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ، کاروائی کے دوران آپاچی ہیلی کاپٹروں نے ایک سکول ، مسجد اور صحت کے مرکز کو نشانہ بنایا جو القاعدہ جنگجوئوں کے استعمال میں تھے ،صوبائی حکام جھڑپوں کے بعد90حوثی باغیوں کی لاشیں حدیدہ کے شہر ریڈ سی سٹی کے ہسپتال جبکہ 19فوجیوں کی لاشیں عدن کے جنوبی ساحلی شہر میں لائی گئی ہیں،میڈیکل حکام
اتوار 29 جنوری 2017 19:00
(جاری ہے)
کاروائی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 3قبائلی رہنما?ں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران آپاچی ہیلی کاپٹروں نے ایک سکول ، مسجد اور صحت کے مرکز کو نشانہ بنایا جو القاعدہ جنگجو?ں کے استعمال میں تھے۔دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں امریکی کمانڈوز نے حصہ لیا تاہم اس اطلاع کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔حملے میں مارے جانے والے تین اہم قبائلی رہنما?ں کی شناخت دو بھائیوں عبدالر?ف اور سلطان الزہاب اور سیف الوائی الجوفی کے نام سے ہوئی ہے۔تینوں القاعدہ کے ساتھ منسلک تھے۔زہاب بردارز کے دیگر دو بھائی بھی ڈرون حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد یمن میں امریکی فوج کی یہ پہلی منظم کارروائی ہے۔ ٹرمپ نے اِس عزم کا اظہار کر رکھا ہے کہ وہ اسلامی انتہا پسندی کا صفایا کر دیں گے۔ادھر یمن میں القاعدہ جنگجو?ں کے خلاف کاروائی کے دوران ایک امریکی کمانڈو ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ائیرکرافٹ کے ذریعے کمانڈوز نے زمین پر اتر کر چند عمارتوں میں کاروائی کی اس دوران ایک کمانڈو ہلاک ہوگیا۔پینٹاگون کے سربراہ جنرل جوزف نے فوجی کی ہلاکت پرافسوس کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ امریکی فوجی کی قربانی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت عظیم ہے۔دوسری جانب یمن حکومت اور شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 100سے زائد باغی ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حکومت اور شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 100سے زائد باغی مارے جاچکے ہیں۔90حوثی باغیوں کی لاشیں حدیدہ کے شہر ریڈ سی سٹی کے ہسپتال میں لائی گئی ہیں جو شدت پسندوں کے کنٹرول میں ہے۔میڈیکل او ر ملٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ 19فوجیوں کی لاشیں عدن کے جنوبی ساحلی شہر میں لائی گئی ہیں۔موکھاکے ریڈ سی قصبے میں خونریز جھڑپوں کا آغاز رواں سال کے آغا ز سے اس وقت شروع ہوا جب وفادار جنگجو?ں نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں اور انکے اتحادیوںکا قبضہ چھڑانے کیلئے کاروائی شروع کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.