یونان، عارضی کیمپوں میںپناہ گزینوں کی ہلاکتوں پر عالمی امدادی اداروں کا اظہار تشویش
ہم اس طرح سے بلا وجہ زندگیوں کے ضیاع کو تو برداشت نہیں کر سکتے، موریا میں واقع ایسے کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ پناہ گزین مقیم ہیں جہاں خراب صورت حال کے پیش نظر سنگین خطرات کا خدشہ لاحق ہے،امدادی تنظیمیں
منگل 31 جنوری 2017 13:46
(جاری ہے)
گزشتہ روز ایک نوجوان شخص اپنے ٹینٹ میں مردہ پایا گیا تھا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے تھا۔22 سالہ ایک مصری اور 46 سال کا ایک شامی شخص، جو ایک ٹینٹ میں ساتھ رہتے تھے، کی بھی گذشتہ ہفتے موت ہوگئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق ہیٹر سے نکلنے والا زہریلا دھواں ان کے اندر چلا گیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوئے۔یونان کی پولیس ان ہلاکتوں کی تفتیش کر رہی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے میں موسم بہت سرد ہے اور یہ پناہ گزین سردی سے بچنے کے لیے لکڑیاں جلاتے ہیں یا پھر ہیٹر استعمال کرتے ہیں اور ان کی ہلاکتوں کی ممکنہ وجہ کاربن مونواکسائڈ کا زہریلا مادہ ہوسکتا ہے۔انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے یونانی ڈائریکٹر پنوس نواروزیدی کا کہنا ہے کہ ان کے لیے کچھ تو کرنا پڑیگا۔ ہم اس طرح سے بلا وجہ زندگیوں کے ضیاع کو تو برداشت نہیں کر سکتے۔ورلڈر چیئریٹی کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں خراب صورت حال پناہ گزینوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔تقریبا 6000 سے بھی زیادہ پناہ گزیں، جن میں بیشتر کا تعلق جنگ زدہ ممالک شام، عراق اور افغانستان جیسے ممالک سے ہے، یونان کے ان کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ رہتے ہیں، ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ایسے بعض کیمپوں کی حالت تو بہت ہی غیر مستحکم اور نا گفتہ بہہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.