نوازشریف کوپاکستان کاٹرمپ کہاجاسکتاہے،عمران خان
ٹرمپ بزنس کرتاہےجورشتےداروں کولیکرآیا،نوازشریف بھی یہی کرتےہیں،پاکستان پرامریکی ویزاپابندی کی بات دل کی آوازتھی،جوایک دم زبان پرآئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 فروری 2017 20:07
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان کا ٹرمپ کہا جاسکتا ہے،ٹرمپ بزنس کرتا ہے،رشتے داروں کو لیکرآیا، نوازشریف بھی یہی کرتےہیں۔ انہوں نے آج نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کے لیے اسٹینڈ نہیں لے سکتے تو پارلیمنٹ کا کیا فائدہ ؟ اس اسمبلی کو بند کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان کاٹرمپ کہا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ بھی بزنس کرتا ہےرشتے داروں کو لیکرآیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامریکی ویزاپابندی کی بات جلسے میں کی تھی۔ یہ میرےدل کی آوازتھی جو ایک دم زبان پرآئی۔ ٹرمپ کا فیصلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اس احمقانہ فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔(جاری ہے)
پوری دنیا میں ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خوف ہوتاہےکہ کہیں امریکا پابندی نہ لگائے۔ پاکستانی اپنےملک کو ٹھیک کرنےپرزور لگائیں۔ ہم نے ذہن بنایا ہوا ہے کہ قرضہ نہ ملاتو ملک نہیں چل سکےگا۔ ایران پرپابندیاں لگیں مگروہ کھڑا رہا،امریکا نے ایران کا کیا کردیا؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ واجپائی نےپاکستان سے دوستی کیلیےوہ اقدام اٹھائےجوکانگریس نے نہیں اٹھائے۔ مراعات یافتہ طبقہ باہرعلاج پرجتنا خرچ کرتا ہےاتنے میں ہرسال1شوکت خانم بن سکتاہے۔ مراعات یافتہ طبقہ باہر علاج پر ہر سال کروڑوں خرچ کرتا ہے۔ اتنے پیسوں میں ہر سال ایک شوکت خانم اسپتال بن سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو تھوڑا بہت پاکستان کا ٹرمپ کہہ سکتے ہیں۔ نوازشریف بھی ٹرمپ جیسی تھوڑی بہت حرکتیں کرتےہیں۔ پارلیمنٹ کو نوازشریف کا احتساب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصلہ کررہا ہے کہ کس قانون کے تحت اس کا احتساب ہوناچاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.