پنجاب اسمبلی قیام پاکستان کے بعد سب سے زیادہ قانون سازی کرنے والی اسمبلی بن گئی

جمعرات 2 فروری 2017 21:23

پنجاب اسمبلی قیام پاکستان کے بعد سب سے زیادہ قانون سازی کرنے والی اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) پنجاب اسمبلی قیام پاکستان کے بعد سب سے زیادہ قانون سازی کرنے والی اسمبلی بن گئی ہے جس نے اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی نے ماضی میں 134قانون پاس کیے جبکہ گزشتہ دور حکومت میں قانون سازی کی تعداد بڑھ کر 139ہوگئی اور اب موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت پاس کیے گئے قوانین کی تعداد277ہوگئی ہے۔(قیوم زاہد)