تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کی ن لیگ میں شمولیت وزیراعظم کی کارکردگی کامظہرہے،امیرمقام
جمعرات 2 فروری 2017 21:36
(جاری ہے)
اس موقع پرامداداللہ درانی کیساتھ الوچ کے ممتازسیاسی شخصیت اور پی ٹی آئی کے رہنماجبکہ2015میںپی ٹی آئی ضلع کونسلرکے امیدوارجاوید علی خان،پی ٹی آئی تحصیل مارتونگ کے صدراورمارتونگ سے پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر کے سابق امیدوارشیرعلی خان،الوچ نیم کلی سے پی ٹی آئی کے رہنمااورانجمن تاجران الوچ کے صدرمجاہد خان،ظفر علی،سردارعلی اورمخوزئی سے پی ٹی آئی کے رہنمااسماعیل خان بھی PML-Nمیںشمولیت اختیارکی اورانجینئرامیر مقام کی قیادت پراعتمادکااظہارکیا۔
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ نئے شامل ہونیوالوںکودل کی گہرائیوںسے خوش آمدیدکہتے ہیںاورجنہوں نے پی ٹی آئی میںجتنی محنت کی ہے اگرPML-Nاس کا10فیصدبھی کرلے توکافی ہے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیںانہیںپارٹی میںباعزت مقام دیاجائیگا۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے شمولیت اختیارکرنیوالے PTIکے سابق حلقہPK-88کے امیدوار امداداللہ درانی نے کہاکہ پاکستان تحریک اب سازشیوں اورمفادپرستوںکاٹولہ بن گیاہے،نظریاتی کارکن کیلئے کوئی جگہ نہیںاورنہی عوامی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ اب یہ صرف شانگلہ یاخیبرپختونخواکانہیںبلکہ ملک کی ترقی کابھی تقاضاہے کہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن)کاساتھ دیگرمعیشت کومزیدکریں،ہم دھرنوںسمیت ہرمحاذہرعمران خان کاساتھ دیامگرعمران خان اورانکی پارٹی کوچند افرادنے ہائی جیک کیاہے۔انہوںنے اس عزم کابھی اظہارکیاکہ پورے صوبے سے اب تحریک انصاف کاخاتمہ کرکے مسلم لیگ(ن)کی حکومت قائم کرینگے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پوری قوم سمجھتی ہے کہ پانامہ کیس ایک فراڈہے اوراس ملک کومحمدکی ضرورت ہے اس لئے دیگرسیاسی جماعتوںسے PML-Nمیںشامل ہورہے ہیں،سیاست میںقدم رکھنے کے بعدشانگلہ کے غیورعوام نے کبھی ہارکانام تک نہیںدکھایا،جو آج میری عزت ہے شانگلہ ہی عوام کی بدولت ہے،میری جان ومال انکی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضرہیں،شانگلہ کے عوام کونہ ماضی میں مایوس کیاہے اورنہ آئندہ مایوس کریںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.