پنجاب یونیورسٹی کنفوشش انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چائنیز نیو ائیر تقریبات کا انعقاد

جمعرات 2 فروری 2017 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کنفوشش انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چین کے نئے سال کی آمد کے سلسلے میں یونیورسٹی کلب میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، چائنیز ڈائریکٹر کنفوشش انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر لیو، ہوسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شفیق اور پاکستانی طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پاک چین دوستی دہائیوں پر مبنی اور مثالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور دونوں ملکوں اور عوام کے لئے خوشحالی لائے گا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر لیونے کہا کہ چین اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور چینی باشندے پاکستان میں خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ اس موقع پر چینی اور پاکستانی طلباء وطالبات نے روایتی سرگرمیاں بھی پیش کیں جنہیں خوب سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :