پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6.3ارب امریکی ڈالرز کی رقم وصول کر لی

ایکسٹنڈڈ فنڈز فیسیلٹی معاہدے کے تحت 12اقساط میں ادائیگیاں کی گئیں ، اسحاق ڈار

جمعہ 3 فروری 2017 16:41

پاکستان نے آئی ایم ایف سے  6.3ارب امریکی ڈالرز کی رقم وصول کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف ایکسٹنڈڈ فنڈز فیسیلٹی EFFکے تحت 6.3ارب امریکی ڈالرز کی رقم وصول کر لی گئی ہے۔ معاہدہ کے تحت 12اقساط میں ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے ایوان کو تحر یر ی طور پر بتایا کہ پہلی قسط نومبر2013ء جبکہ آخری قسط ستمبر2016میں وصول کر لی گئی ہے۔

قرضوں کی واپسی کا سلسلہ 2018میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

جبکہ آئی ایم ایف کو قرض کی ادائیگی کا سلسلہ 2025-26 تک جاری رہے گا۔ مختلف منصوبوں میں اصلاحات کا عمل اسی منصوبے سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نامی کاروباری کے نفاذ کا قانون آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت لایا گیا ہے۔ ٹیکس آڈٹ کو مستحکم کرنا بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ہوا ہے۔ ایف بی آر سے SROجاری کرنے کا اختیار واپس لینا بھی آئی ایم ایف پروگرام کی قواعد کے تحت کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے بے نامی کا قانون کے نفاذ کا قانون دو ماہ قبل پارلیمنٹ سے منظور کرایا تھا۔