جوٹیال میں چائینز لینگویج کلاسز کا آغاز

ہفتہ 4 فروری 2017 14:50

گلگت۔04 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء)پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر (پی آئی ٹی اے سی) گلگت بلتستان کے زیر اہتمام جوٹیال میں چائینز لینگویج کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی ٹی اے سی کے ریجنل ہیڈ محمد سہیل نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ خطے میں فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ عہد حاضر کی ضروریات کو پورا کرنے والے اہم کورسز کا انعقاد کر رہا ہے جس کا مقصد علاقے میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کی استعداد کو بڑھانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک سے وابستہ بہت سارے اہم منصوبوں کے آغاز کے بعد چائینیز لینگویج کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوہے اس ضروری زبان کو سکھانے کے لیئے کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے ۔ پہلے گروپ کو 12ہفتوں کے دورانیے پر مشتمل کورس کے اختتام پر سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔