تعلیم اور صحت کے شعبے میں بلوچستان کے عوام کو سہولتیں مہیا کرنا ایک بڑا کام ہے اور سماجی اداروں اور مخیر حضرات کو ان شعبوں میں بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہئے تاکہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے
وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا نوابزادہ سکندر شہید ٹرسٹ کے تحت ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 4 فروری 2017 23:20
(جاری ہے)
انہوں نے گڈانی سانحہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موقع پر بروقت طبی سہولتیں نہ ملنے کے باعث نقصان بڑھ جاتاہے ۔ گڈانی حادثے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے نزدیک ایک انسان کی زندگی اربوں روپے سے زائد قیمتی ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے صفائی اور ضروری حفاظتی انتظامات کے بغیر آئل ٹینکروں پر پابندی عائد کی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار سیٹھوں کو ہتھکڑیاں لگائی ہیںہرچند کہ اب وہ ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کشوں کی زندگی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔ وزیراعلیٰ نے نوابزادہ سکندر شہید ٹرسٹ کے قیام کو خوش آئندہ قراردیتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ ٹرسٹ اپنی خدمات کو مختلف شعبوں اور صوبہ بھر میں وسعت دے گا انہوں نے شدید سردی کے باوجود تقریب میں شرکت کرنے پر فیصل ایدھی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوابزادہ سکندر شہید ٹرسٹ فیصل ایدھی کے تعاون اور اشتراک سے صوبہ میں عام لوگوں کی خدمت میں اہم و فعال کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے اس موقع پر کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے بلوچستان میں ایک کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ ایک کارڈیو سیکولر ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں ٹراما سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ کسی بھی ناکوشگوار واقعہ کی صورت میں مریضوں کی فوری اور بروقت علاج مہیا کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے اپنی اور اپنی حکومت کی جانب سے نوابزادہ سکندر شہید ٹرسٹ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے نوابزادہ سکندر شہید ٹرسٹ کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود غریب صوبہ ہے اس صوبے کی ترقی اور یہاں رہنے والوں کی خوشحالی کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ فیصل ایدھی نے بلوچستان کے وسیع رقبے اور بکھری ہوئی آبادی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے یا کسی ذمہ دار ادارے کے تحت ائریمبولینس سروس شروع کرنے کی تجویز دی۔ تقریب میں سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈپٹی میئر یونس بلوچ، اراکین صوبائی اسمبلی اور سینئر سرکاری افسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.