فیصل آباد، افسران کی سر کا ری رہائش گاجی آر او ون میں پولیس افسر کے گھر ہلاک ہونیوالی خاتون ایس پی اقبال ٹائون کی اہلیہ نکلی ‘تشدد کرکے قتل کرنے کا انکشاف

اتوار 5 فروری 2017 17:10

فیصل آباد، افسران کی سر کا ری رہائش گاجی آر او ون میں پولیس افسر کے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2017ء) افسران کی سر کا ری رہائش گاجی آر او ون میں پولیس افسر کے گھر ہلاک ہونیوالی خاتون ایس پی اقبال ٹائون کی اہلیہ نکلی ‘تشدد کرکے قتل کرنے کا انکشاف ، لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کردیاقتل یا خود کشی پولیس کے علیٰ افسران نے ھی تحقیقات کا حکم دیدیا آن لائن کے مطابق گزشتہ روز جی او آر ون میں رہائش پذیر ایس پی اقبال ٹائون بقاء محمد بگٹی کی اہلیہ23سالہ شان بی بی دختر لال محمدکوشدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسی تھی ‘ذرائع کے مطابق ایس پی اقبال ٹائون بقاء محمد بگٹی کا کہنا ہے کہ اس کی اہلیہ نے خود کشی کی ہے جبکہ لواحقین نے رحیم یار خان میں پوسٹ مارٹم کروارہے ہیں اس حوالے سے اعلیٰ پولیس افسران بھی واقعے کی انکوائری کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق قبل ازیں پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتون شان بی بی دفتر لال محمد کے بار میں بتایا تھا کہ وہ گھر یلو ملازمہ ہے اور وہ کام کے دوران سیڑھیوں سے گر کر دماغ میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگئی ،مقتولہ کی لانعش کا پوسٹ مارٹم بھی نہ کرایا گیا ،آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ ایس پی اقبال ٹائون فیصل آباد بقاء محمد بگٹی کی اہلیہ تھی جسے شدید تشدد کرکے زخمی کیا گیا بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی ،جبکہ پویس افسران اس واقعہ کو دبانے کیلئے خود کشی اقرار دیتے ہوئے مقتو لہ کو گھریلو ملازمہ بتاتے رہے،

متعلقہ عنوان :