چترال میں برفانی تودے تلے دب کر ایک سپاہی سمیت دس افراد جاں بحق، پانچ زخمی
واقعے سے قبل الرٹ جاری کردیاتھا ،سات گھرانوں نے نقل مکانی کی مگرتین گھرانوں نے جانے سے انکارکیا،ڈی سی تین بچوں ، چار خواتین اور دو مردوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،شہاب حمید یوسفزئی،دوسرے واقعہ میں سپاہی جاں بحق
اتوار 5 فروری 2017 20:20
(جاری ہے)
مرنے والوں میں سے شبیر خان ولد برزندوئے، زوجہ حسین خان، زوجہ خوش نظار، احمد خان ولد خوش نظار، بی بی حوا دختر خو ش نظار، زوجہ دیدار علی، سہراب علی، عیان علی اور شکیلہ زوجہ سیدول شامل ہیں جبکہ حسین کی بہو، خوش نظار، دیدار علی ولد احلاص الدین اور بشیر خان ولد احلاص الدین زحمی ہوئے۔
شدید برف باری کے باعث وادی تک جانے والے تمام راستے بند ہیں اور ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رکن تحصیل کونسل محمد علی شاہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے تک جانے والے تمام راستے فوری طور پر کھول دیئے جائیں اور لوگوں کو خوراک کی چیزوں کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جائے۔علاقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے ابھی تک کوئی عملی کام نہیں کیا انہوں نے بھی اپیل کی ہے کہ وادی میں فوری طور پر ریسکیو اپریشن شروع کیا جائے اور تما م راتوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں میں کمی آسکے۔ادھرکمانڈنٹ چترال سکائوٹس کرنل نظام الدین شاہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب دامیل کے مقام پر چترال سکائوٹس کے یوشاتن پوسٹ پر رات گئے برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں سات سپاہی دب چکے تھے ان میں سے ایک سپاہی ارشاد الحق ولد فضل حق سکنہ تورکہو شہید جبکہ ایک زخمی ہوا اور پانچ سپاہی بال بال بچ گئے۔وادی کان خون سے منتخب یونین کونسل ناظم محمد الیاس کا کہنا ہے کہ وادی یار خون اور کان خون میں چار فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے اور وادی کے تمام راستے بند ہیں لوگ گھروں میں مقید ہیں اور واحد ڈسپنسری میں نہ تو عملہ ہے نہ ادویات۔ انہوںنے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وادی یارخون کی راستے بھی کھول دیا جائے تاکہ لوگوں کا آمد و رفت جاری ہوسکے اور اپنے لئے آشیائے خوردنوش جمع کرسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.