بھارت پاکستان کی سمندری حدود میں آیا تو بچ کر نہیں جائے گا۔ وائس ایڈمرل 🎧

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 13:04

بھارت پاکستان کی سمندری حدود میں آیا تو بچ کر نہیں جائے گا۔ وائس ایڈمرل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) :وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے بھارت کی ممکنہ جارحیت پر بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو بھارت بچ کر نہیں جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے۔ خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔ وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی بہتری اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے ہمیشہ کوششیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :