صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا نوشکی کے قریب برفباری میں پھنسے لوگوں کی مدد پر ایف سی اہلکاروں کیلئے 2 لاکھ ، کمانڈنٹ کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان

جمعہ 10 فروری 2017 23:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی نے 5 فروری کو نوشکی کے قریب برفباری میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرنے پر ایف سی اہلکاروں کیلئے 2 لاکھ روپے جبکہ کمانڈنٹ کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کردیا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے 5 فروری کو امداد کارروائیوں میں حصہ لینے والے ایف سی اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی ‘ لیویز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں نے برفباری میں پھنسے ہوئے باراتیوں کو فوری امداد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ہم ایک بڑے جانی نقصان سے بچ گئے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نبردآزما ہونے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے حالیہ برفباری میں جس طرح تمام اداروں نے اپنا مثبت کردار ادا کیا یہی وجہ تھی کہ ہمیں کسی بڑے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا انہوں نے 5 فروری کو ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے 2 لاکھ جبکہ کمانڈنٹ کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :