مہنگی ایل این جی کی خریداری،حکومت قطر کو250ارب اضافی ادائیگی قوم پر بوجھ ہے ،سید بلال شیرازی
اٹلی کی کمپنی نے سب سے کم بولی11.62فیصد دی قطر13.78فیصد پرسپریم کورٹ ازخود نوٹس لے مہنگی ایل این جی کے باوجود چولہوں میں گیس نہیں عوام پریشانی میں مبتلا ہیں ، صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ
ہفتہ 11 فروری 2017 20:35
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ اخباری رپورٹس کے مطابق پاکستان ایل این جی لمٹیٹڈ (ایل این جی ایل) کی طرف سے 5سال اور 15سال کیلئے کھولے گئے ٹینڈروں میں اٹلی کی ای این آئی نے سب سے کم بولی برینٹ کروڈ کا 11.62فیصد دی تھی جبکہ قطری کمپنی بھی ایل این جی آئند ہ 15سال میں برینٹ کروڈ کا13.78فیصد پر فراہم کرے گی ۔
اور ان دونوں کی قیمتوں میں فرق کے باعث حکومت پاکستان قطری کمپنی کو3ارب ڈالر کے لگ بھگ اضافی ادا کرے گی کیونکہ دونوں کمپنیوں کے نرخ میں2.16فیصد کا فرق ہے انہوںنے کہا کہ اٹلی کی کمپنی نے سب سے کم بولی11.62فیصد دی قطر13.78فیصد پرسپریم کورٹ ازخود نوٹس لے ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتیں مستقل میں مزید کم ہونگی کیونکہ ایل این جی درآمد کرنے والے دو بڑے صنعتی ممالک جاپان اور جنوبی کوریا نے اپنے نیوکلیر پاور پلانٹ دوبارہ چلادیئے ہیں جبکہ ایران پر پابندیوں کے باعث آئندہ دو سال میں ایل این جی کی قیمتیں تقریباًآدھی رہ جائیں گی اس لیے حکومت کو ایل این جی کے 5سال اور15سال کے معاہدوں کی بجائے ایک تین اور پانچ سال کے ٹینڈر جاری کرنے چاہیے تھے اور معاہدے بھی اسی کے مطابق ہوتے تاکہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے اور قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت بھی ہوسکے۔انہوںنے کہا کہ مہنگی ایل این جی کے باوجود چولہوں میں گیس نہیں عوام پریشانی میں مبتلا ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.