جرمن سفارتخانہ اور ایم ٹی ایف سی/ کوچز کے درمیان کھیلا گیا فٹبال فرینڈلی میچ ایک ایک گول سے برابر رہا

اتوار 12 فروری 2017 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) گزشتہ روز ماڈل ٹائون فٹبال گرائونڈ میں ایک دوستانہ میچ جرمن سفارتخانہ اور ایم ٹی ایف سی / کوچز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گولز سے برابر رہا۔ اس میچ کو دیکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے دونوں ٹیموں کے شاندارکھیل کو سراہا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔ میچ کا آغاز بڑی تیز رفتاری سے ہوا اور دونوں طرف سے شاندار موومنٹس دیکھنے کو ملے۔

میچ کے پہلے ہاف میں ایم ٹی ایف سی کی طرف 25ویں منٹ میںذوہیب نے گول کر کے ایک گول کی برتری حاصل کی۔ ووسرے ہاف میں جرمن سفارتخانہ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور ایم ٹی ایف سی کے گولز پر حملے کئے ۔ آخر کار تھامس کی شاندار مومنٹ پر جرمن کی طرف سے گول کرنے میں کامیاب ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ایم ٹی ایف سی و کوچز نے جرمن سفارتخانہ کے پول پوسٹ پر حملے کئے مگر گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئیں اور میچ ایک ایک گولز سے برابر ہو گیا۔

میچ کے مہمان خصوصی جرمن سفارتخان کے سفیر مس عنا لیپل تھی جھنوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور ایم ٹی ایف اے کے بچوں سے تعارف کروایا گیا۔ مس عنا لیپل نے ایم ٹی ایف اے کے صدر رضوان علی کے کاوشوں کی بے حد تعریف کی۔ آخر میں میاں رضوان علی نے مہمان خصوصی مس عنا لیپل کو سوینیئر اور شیلڈ پیش کی۔ مہمان خصوصی مس عنا لیپل نے مہمانوںکی کتاب میںایم۔ ٹی ۔ یف ۔اے کے بارے میں خیالات تحریر کئے۔

متعلقہ عنوان :