وزیراعظم کی کراچی نجی ٹی وی کی ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت

یہ اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے ،وفاقی حکومت ملزموں کی گرفتاری کیلئے صوبائی حکومت کو تعاون فراہم کرے گی،نوازشریف

اتوار 12 فروری 2017 23:00

وزیراعظم  کی کراچی نجی ٹی وی کی ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کراچی میں نجی ٹی وی کی ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے ،وفاقی حکومت ملزموں کی گرفتاری کیلئے صوبائی حکومت کو تعاون فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نوازشریف نے کراچی میں نجی ٹی وی کی ٹیم پر فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے ڈی ایس این جی اسسٹنٹ تیمور کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے،وفاقی حکومت ملزموں کی گرفتاری کیلئے صوبائی حکومت کو تعاون فراہم کرے گی۔