نمل میں ’’اکیسویں صدی کی جدید ٹیچنگ ٹیکنیکس‘‘ کے موضوع پر 5 روزہ ورکشاپ شروع

پیر 13 فروری 2017 18:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں ’’اکیسویں صدی کی جدید ٹیچنگ ٹیکنیکس‘‘ پر شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے 5روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا جس میں اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر ریاض احمد گوندل تھے جبکہ اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز سفیانہ خاتون ملک، صدر شعبہ ایجوکیشن ڈاکٹر حکمداد ملک، ریسورس پرسن خوشبخت حنا، ڈاکٹر خالد اقبال انور اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل نمل نے کہا کہ اساتذہ کی معاشرے میں حیثیت ایک رول ماڈل کی سی ہونی چاہئے تا کہ طلبا بھی مثالی کردار کے مالک اور ملک و قوم کیلئے سرمایہ افتخار ثابت ہوں۔