آسٹریلین حکومت کی جانب سے سوشل سیکٹر میں تعاون کو حکومت بلوچستان قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کاپاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مسز مارگریٹ ایڈمسن کے ہمراہ بلوچستان میں جاری نیوٹریشن پروگرام کے پراگرس ریویو اجلاس سے خطاب
منگل 14 فروری 2017 23:20
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ آسٹریلین حکومت تعلیم ، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں بھی تعاون کی خواہاں ہے جبکہ دوردراز علاقوں کی ترقی میںآسٹریلین حکومت ایک مربوط پالیسی کے تحت ہمہ وقت تیکنیکی اور مالی معاونت کیلئے تیار ہے اس موقع پر سیکرٹری صحت نوارالحق بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان میں بچوں کی شرح اموات اور زچگی کے دوران ماؤں کی شرح اموات دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے اس حوالے سے حکومت بلوچستان کو عالمی اداروں تعاون درکار رہے گا تاکہ ماؤں اور بچوں کی شرح اموات پر قابو پایا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں نیوٹریشن پروگرام پر احسن طریقے سے عملدرآمد کیاجارہا ہے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں پی پی ایچ آئی بلوچستان اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو کہ دوردراز علاقوں میں غذائی کمی کے شکار بچوں کو بنیادی ضروریات کی کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ صوبے میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تین نئے میڈیکل کالجز اس سال سے تدریسی عمل شروع کردیں گے اور حاضرسروس ڈاکٹرز کی تنخواہوں کیلئے ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے صوبائی حکومت نے اسپیشل الاؤنس کے طور پر رکھے ہیں۔ علاو ہ ا زیں وزیراعلیٰ بلوچستا نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت کو ڈی سینٹرلائزڈ کرنے کے عمل کا بھی آغاز کردیاگیا ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوںنے حکومت بلوچستان کی طرف سے آسٹریلین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔نیوٹریشن پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ناصر علی بگٹی نے اجلاس کے شرکاء کو بلوچستان جاری میں اس پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیوٹریشن پروگرام کے تحت صوبے کے 7 اضلاع میں شدید غذائی کمی کے بچوں کے علاج کیلئے 83مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر اس وقت4262 بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیوٹریشن پروگرام میںپی پی ایچ آئی بلوچستان اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے فعال کردارا دا کررہے ہیں اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے 1799مشاورتی گروپ بنائے گئے ہیں جبکہ 1448دودھ پلانے والی حاملہ ماؤں کے ساتھ اس سلسلے میں بھی مشاورت کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم نے خود ٹکٹ خریدے، حکومت نے کوئی مدد نہیں کی
-
پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے ملک میں کوئی بحران نہیں ہے
-
کرغستان سے پاکستانی طلبا کا انخلا شروع
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی پاکستان واپسی کے اخراجات اٹھانے کی پیش کش
-
جہانگیرخان ترین کی حکومتی راہداریوں میں واپسی
-
میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل،صارفین کا اظہار حیرانگی
-
پاکستان کو تباہ و برباد کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر مارشل لاء لگا دیا گیا، نواز شریف
-
پے درپے 3 ہیٹ ویووز کا الرٹ جاری
-
بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و یقینی بنایا جائے‘بلاول بھٹو کا مطالبہ
-
وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی
-
پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15فیصد ہونے کی توقع ہے
-
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.