وزیراعظم کی زیرصدارت سیکورٹی امور پر اعلی سطحی اجلاس‘آرمی چیف جنرل قمرباجوہ‘وفاقی وزراءاور حساس اداروں کے سربراہان کی شرکت -لاہور میں ہونے والی دہشتگردی قوم کے دہشتگردی کا خاتمے سے متعلق عزم کو کمزور نہیں کرسکتی- وزیر اعظم نواز شریف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات اور اجلاس میں گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 فروری 2017 15:07

وزیراعظم کی زیرصدارت سیکورٹی امور پر اعلی سطحی اجلاس‘آرمی چیف جنرل ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2017ء) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اہم اعلی سطحی اجلاس ہوا -اجلاس میں وفاقی وزرائ‘آرمی چیف جنرل قمرباجوہ ‘حساس اداروں کے سربراہان‘انسداد دہشت گردی کے محکمے کے افسران اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی - اجلاس میں ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم کو لاہور دھماکے کے حوالے سے اب تک ہونیوالی پیشرفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس کے شرکا نے مہمند ایجنسی اور پشاور میں ہونیوالے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑسے اکھاڑنے کے لیے اقدامات کومزیدسخت کیا جائے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیاگیا اجلاس کے شرکاءنے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کے بچ جانے کچھ ساتھی دہشت گردی کی کاروائیوں میں مصروف ہیں جنہوں نے سرحد کے پار اپنی کمین گاہیں بنا رکھی ہیں-اجلاس میںعندیہ دیاگیا ہے لاہور‘کوئٹہ اور پشاور کے واقعات کا مطلب یہ نہیں کہ دہشت گردوں کا بیانہ قبول کرلیا گیا ہے-اجلاس میں کہاگیا کہ سرحدکے پار بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے والے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی-قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات نے ملاقات کی ، ملاقات میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور سٹریٹیجک امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر حیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ لاہور دہشتگردی قوم کے دہشتگردی کا خاتمے سے متعلق عزم کو کمزور نہیں کرسکتی ، ملاقات میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور سٹریٹیجک امور بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ملک کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک فوج سویلین اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ترقی اوردیگرمتعلقہ حساس نوعیت کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاک فوج کے ترقیاتی پروگرام اور تذویراتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملک سے دہشتگرددوں اورانتہاپسندوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں اور پرعزم ہیں۔ ملاقات میں سانحہ لاہور پولیس کے شہید ہونیوالے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ترقی اور دیگر متعلقہ حساس نوعیت کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :