پنجاب پولیس کے اہلکار نے وزیر اعلٰی پنجاب کو مناظرے کا چیلنج کر دیا
7 ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی ، مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا ۔ پولیس اہلکار
سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 13:24
(جاری ہے)
پولیس اہلکارکا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے جتنے بھی سیکرٹری تعینات کیے ہوئے ہیں تمام نا اہل ہیں، تمام وی سی ، ڈی سب بھی نا اہل ہیں۔
پولیس اہلکار نے وزیر اعلٰی پنجاب کو مناظرے کا چیلنج کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود اپنے تمام ڈاکیومنٹس لے کر ایجوکیٹر کی پالیسی کے تحت جمع کروائیں تو آپ کو پرائمری سکول کے ٹیچر تک کی نوکری نہیں ملے گی۔ اگر ایسا ہو گیا کہ آپ کو اپنے ہی میرٹ پر نوکری مل گئی اور آپ سیلیکٹ ہو جائیں تو مجھے چوبرجی پر لٹکا دے دیں۔آپ میرے ساتھ مناظرہ کریں اور اپنی ایک ٹیم تشکیل دیں۔میرے پاس آپ کے سیکرٹری کی پندرہ منٹ کی ریکارڈنگ موجود ہے جس نے ایجوکیٹر کی پالیسیوں کے غلط ہونے کا خود اعتراف کیا ہے۔ سیکرٹری نے خود اعتراف کیا کہ وہ ان پالیسیز کے تحت خود بھی پرائمری کا ٹیچر بھرتی نہیں ہو سکا۔ پولیس اہلکار نے وزیر اعلٰی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے رشتہ داروں کے لیے پالیسیز کو تبدیل کرتے ہیں۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ان پالیسیز کے باوجود کامیاب ہو کر نکلنے والے طلبا بے روزگار ہیں اور اسی بے روزگاری کی وجہ سے وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر دہشتگرد بنتے ہیں۔ طلبا تنگ آ کر جرائم پیشہ بن رہے ہیں۔ جس کی وجہ آپ کی ناقص پالیسیاں ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں پولیس اہلکار نے اپے بچوں کو بھی دکھایا اور کہا میرے بچوں کادودھ بند کر دیا گیا ہے میرے نویں جماعت میں زیر تعلیم بچے کو فیس کےپیسے نہ ہونے پر ٹیوشن سے نکال دیا گیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ خود اعلٰی تعلیم یافتہ اور ڈگری ہولڈر ہے لیکن جب کسی کو سات ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہو گی تو وہ کیا کرے گا۔پولیس اہلکار کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں البتہ اس ویڈیو پر تاحال وزیر اعلٰی پنجاب، ان کے سیکرٹری یا کسی اور حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ پولیس اہلکار کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.