وفاقی حکومت نے فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے مختص سبسبڈی کی دوسری قسط جاری کردی
جمعہ 17 فروری 2017 17:18
(جاری ہے)
فرٹیلائزر سیکٹر نے سبسڈی کی مد میں دوسری قسط کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ کی سبسبڈی کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ سبسبڈی کی ادائیگی میں تاخیر سے محفوظ رہا جاسکے اور فرٹیلائزر سیکٹر کے پیداواری عمل میں تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے،فرٹیلائزر سیکٹر کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے سبسڈی کی ادائیگی کیلئے نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر پر دستیاب اور کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کے بجائے صوبوں سے کھاد کی فروخت کی تصدیق کی جاتی ہے جبکہ ابھی تک صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں فروخت کردہ کھاد کی تصدیقی کا عمل مکمل ہونا باقی ہے ،کمپنیاں روزانہ کی بنیادپر اپنی سیلز رپورٹ صوبائی ایگریکلچرل ڈپارٹمنٹ کو ارسال کرتی ہیں ۔
فرٹیلائزر مینو فیکچررز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی-) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بریگیڈیئر شیر شاہ ملک(ر) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم حکومت پاکستان کی اس سبسڈی اسکیم کو سراہتے ہیں،اس اسکیم سے ملک میں زرعی ترقی میں اضافہ اور قومی غذائی تحفظ کو استحکام ملے گا ،ہم اس اسکیم کی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں اور اسے کسان پیکیج کے تناظر میں ملکی زرعی ترقی کیلئے اہم گردانتے ہیں،تاہم اس سبسڈی کی دوسری قسط میں کافی تاخیر ہوئی جس کے تدارک کیلئے غور کرنا چاہیئے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزارت خوراک و غذائی تحفظ سبسبڈی کی تقسیم کے طریقہ کار کو بہتر کرے گی اور بقیہ رقم کی ادائیگی بھی جلد کی جائیگی،انہوں نے فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی قیمتوں میںکمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں کمی سے مقامی طور پر تیار کردہ کھاد کی قیمتوں میں طویل مدتی بنیاد پر کمی ممکن ہے ،عالمی سطح پر قیمتوں میں رد و بدل کے باعث ڈی اے پی کی فروخت پہلے ہی متاثر کر رکھی ہے اور ڈی اے پی کیلئے مزید سبسبڈی ناگزیر ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے فنڈز کی بروقت فراہمی کو بھی ممکن بنایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.