سکھر:رینجرز و پولیس کی جانب سے شہر کی مختلف شاہرئوںپر اسنیپ چکینگ

گاڑیوں پر لگے سیاہ شیشے ، غیر رجسٹرڈ سرکاری و غیر سرکاری فینسی نمبر پلیٹ ہٹا وا دی ، گاڑیوں کی تلاشی

ہفتہ 18 فروری 2017 19:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) رینجرز و پولیس کی جانب سے شہر کی مختلف شاہرئوںپر اسنیپ چکینگ ، گاڑیوں پر لگے سیاہ شیشے ، غیر رجسٹرڈ سرکاری و غیر سرکاری فینسی نمبر پلیٹ ہٹا وا دی ، گاڑیوں کی تلاشی تفصیلات کے مطابق سکھر میں سانحہ لعل شہباز قلندر کے بعد رینجرز اور پولیس نے شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور شہر کی اہم اور مرکزی سڑکوں ایوب گیٹ،اسٹیشن روڈ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی کاغذات چیک کیے اور اس میں سوار لوگوں کو جامہ تلاشی بھی لی اس موقع پر رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے گاڑیوں میں لگے بلیک شیشے اور فیسی نمبر پلیٹز بھی اتروالیں اور کاغذات نہ رکھنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :