(ق) لیگ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالراج شاہین انتقال ،آبائی قبرستان میں سپرد خاک

نماز جنازہ میں لیگی کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ،چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی ، امتیاز رانجھا سمیت دیگر شخصیات کا اظہار تعزیت کا اظہار

اتوار 19 فروری 2017 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالراج شاہین شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد انھیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،نماز جنازہ میں لیگی کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، مرکزی سینئر رہنما چوہدری امتیاز احمد رانجھا سمیت دیگر شخصیات نے عبدالراج شاہین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالراج شاہین شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد انھیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دیرینہ کارکن اور خیبرپختونخوا کے جنرل ڈاکٹر عبدالراج شاہین شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے ۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، مرکزی سینئر رہنما چوہدری امتیاز احمد رانجھا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک سمیت دیگر عہدیداران نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کی پارٹی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔