پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 15:36

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت ..
کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق گورنر غلام مصطفیٰ کھر نے کچھ دن قبل ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ معتبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی بھتیجی اور سابق وزیر خارجہ پاکستان حنا ربانی کھر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ البتہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے۔