جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے بہتر انٹیلی جنس رابطہ کے ساتھ اضافی نگرانی اور سائنسی طریقہ کار اختیارکریں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ کو حکم
بدھ 22 فروری 2017 20:18
(جاری ہے)
انہوں نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو بھی ہدایت کی کہ ان تمام عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے جو انٹرنیٹ پر متنازعہ مواد اپ لوڈنگ میں کرنے میں ملوث ہیں جس سے معاشرہ کے بعض طبقات کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے یہ ہدایات بدھ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، سیکٹر کمانڈر پنجاب رینجرز، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیف کمشنرز، آئی جی اسلام آباد، آر پی او راولپنڈی اور کیپٹل سٹی اور راولپنڈی کے سینئر انتظامی اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے پولیس چیک پوسٹوں پر 24 گھنٹے کی نگرانی کیلئے سپیشل برانچ کی معاونت کے ساتھ آئی سی ٹی اور راولپنڈی کے چار، چار ارکان پر مشتمل دو خصوصی کمیٹیاں بھی قائم کرنے کا حکم دیا۔ دوسری کمیٹی کیپٹل سٹی اور اس کے اردگرد علاقوں میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں یا کسی بھی ملک دشمن عناصر کی گرفتاری کیلئے پنجاب رینجرز کی دوسری سطح کی سپورٹ کے ساتھ یومیہ بنیادوں پر کومبنگ آپریشنز کی نگرانی کرے گی۔ شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں کے بھرپور استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے سائنسی طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ مختلف چیک پوسٹوں اور ناکوں پر لوگوں کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔ سکولوں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم عمارات کی سیکورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پولیس اور رینجرز کے درمیان رابطہ کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے آئی سی ٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام درگاہوں اور مزارات کیلئے تین دن کے اندر جامع سیکورٹی پلان تیار کیا جائے۔ آئی سی ٹی انتظامیہ کی جانب سے چند روز قبل کچھ مزارات کو بند کئے جانے کے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ مزارات کو عوام کیلئے بند کرنے کی بجائے کسی بھی خطرہ سے نمٹنا زیادہ سیکورٹی کا حامل ہے۔ انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ پلان کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جو جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے دیا ہے جس کا مقصد ٹریفک کے دبائو میں کمی لانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ سماجی و معاشی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی،زرعی اراضی کے تنازعہ پربیوی اورساس کو قتل کرکے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار
-
عمران خان قیدی ہیں کوئی عہدیدار نہیں‘ ان کے خط اور قول و فعل کی کوئی وقعت نہیں، عطا تارڑ
-
مریم نوازاپنے والد نوازشریف کے ہمراہ میو ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لینے پہنچ گئیں
-
کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
-
پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
-
عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
من گھڑت ، جھوٹی خبروں کا تدارک ، پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
-
عدت نکاح کیس:بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی،دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان
-
مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
-
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی ڈاکٹر محمد نظام الدین اورندیم مجتبیٰ کے ساتھ تعلیمی ایمرجنسی پر گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنرخیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.