صحت انصاف کارڈ سکیم کے تحت نجی ہسپتالوں میں بھی مفت علاج معالجے کی سہولیات کا آغاز
دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ صوبے بھر میں صحت کا نظام پہلے سے بہت بہتر ہوا ہے،شہرام تراکئی سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی95فیصد کمی پوری کر دی گئی ہے،صوبائی وزیر صحت
بدھ 22 فروری 2017 20:49
(جاری ہے)
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے صحت انصاف کارڈ کو صوبائی حکومت کی طرف سے صوبے کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کا ایک بہت بڑا اور مثالی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ ملک کی تاریخ کا وہ پہلا منصوبہ ہے جس سے غریب لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہو جائیں گی اور اصل تبدیلی بھی یہی ہے کہ نچلے طبقے کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اب اس کارڈ کے ذریعے وہ لوگ بھی آر ایم آئی جیسے معیاری ہسپتال میں اپنا علاج کروا سکیں گے جو کبھی پہلے کبھی اس ادارے سے علاج کروانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔صحت کے شعبے میں اپنی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں پہلے کی نسبت نمایاں بہتری آئی ہے۔آج کے اور تین سال پہلے کے سرکاری ہسپتالوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے اور اب لوگ نجی ہسپتالوں کی بجائے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ نجی شعبے کو چھوڑ کر سرکاری شعبے کا رخ کر رہے ہیںنچلی سطح کے طبی مراکز میں جہاں پہلے ایک بھی ڈاکٹر نہیں ہوتا تھا آج ان مراکز میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی95فیصد کمی پوری کر دی گئی ہے۔ شہرام تراکئی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات میں عوام سے وعدے تو کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے تمام وعدے بھول جاتی ہیں مگر تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو اقتدار میں آ کر عوام سے کئے ہوئے اپنے تمام وعدے ایک ایک کر کے پورے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نظام کو بدلنے اور انسانوں پر وسائل خرچ کرنے کے جو وعدے کیے تھے وہ ہم بہت اچھے طریقے سے پورے کر رہے ہیں ہم نے گلی کوچوں اور محض عمارتیں تعمیر کرنے کی بجائے صحت اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے نہ صرف قوانین سازی کی بلکہ اس پر خاطر خواہ وسائل بھی خرچ کئے جن کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے صحت انصاف کارڈ سکیم کے تحت مریضوں کو علاج معالجے کی مفت اور معیاری سہولیات کی فراہمی میں تعاون کرنے پر آر ایم آئی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نجی اور سرکاری شعبوں کے اشتراک عمل سے لوگوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔تقریب سے آر ایم آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق الرحمن اور اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر نے صحت انصاف کارڈ سکیم کے تحت ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی جنہوں نے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی مفت فراہمی پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس سکیم کو صحیح معنوں میں غریب لوگوں کی فلاح کا منصوبہ قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.