ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر اٹک
جمعرات 23 فروری 2017 21:01
(جاری ہے)
اس کے علاوہ سڑکوں کی بحالی اور مرمت کی بارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 4496.446ملین لاگت آئے گی۔
فزیکل ہیلتھ کے تحت اٹھارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 1343.444ملین روپے لاگت آئے گی۔ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت جاری دو سکیموں پر 114.524ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ ایجوکیشن کی ایک سکیم پر 11.415ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سکیموں میں صحت اورتعلیم بھی شامل ہیں، خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پنجاب دیہی روڈ پروگرام کی سکیمیں بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری ترقیاتی سکیموں کے مطابقNA-57 میں 235سکیمیںجاری ہیں جن پر 559.739ملین روپے لاگی آئے ہے ۔ NA-58میں 347سکیمیں جاری ہیں جن پر 400.151ملین روپے۔ اNA-59کی 189سکیموں پر 417.087ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکج کے تحت سات سکیمیں جاری ہیں جن پر 43.017روپے لاگت آئے گی۔ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 27سکیمیں مکمل کرلی گئی ہیں جن پر 125ملین روپے لاگت آئی ہے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 40سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جن پر 171.388ملین روپے لاگت آئی ہے، کمیونٹی پروگرام 2016-17کے تحت بارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 154.301ملین روپے لاگت آئی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت 228سکیمیں جاری ہیں جن پر 408ملین روپے لاگت آئی ہے۔۔ ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ ضلع بھر تمام متعلقہ افسران ان ترقیاتی سکیموں کا ذاتی طور پر معائئینہ کریں اور انہیں بروقت مکمل کریں ۔ اس کے علاوہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک کے ترقیاتی کاموں کے لیے خطیر رقوم مہیا کی ہیں جو عوامی ترقی و فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں کی منتخب سیاسی قیادت کے ساتھ ان ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے رابطے میں رہیں اور اعلیٰ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر ان ترقیاتی سکیموں کے متعلق رپورٹ فراہم کریں۔ dst/nri/asr 2043مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ اور خطرات کے باعث امدادی ادارے خوراک تقسیم کرنے میں ناکام
-
جنسی عمل سے لگنے والی بیماریوں میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں قیامت خیز گرمی کی لہر کے دوران لوڈشیڈنگ کا جن بھی بے قابو ہو گیا
-
برطانیہ میں ’ترسیل انصاف میں بدترین غلطیوں میں سے ایک‘ پر معذرت
-
پشاورہائی کورٹ :علی امین گنڈا پور کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کے حکم امتناع میں توسیع
-
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات ہوگی تو اسیران کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر ہوگی
-
کرغیزستان: واپسی کے منتظر طلبہ کی طویل قطاریں
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
-
جیل میں قید کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد دو دنوں میں 2200 روپے کی کمی ہوگئی
-
انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث سکیورٹی اہلکار امن مشن پر؟
-
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے،ٹیم ممبر آئی کیوب قمر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.