سعودی عرب میں 265 کلوگرام وزنی شخص کی کامیاب سرجری

جمعہ 24 فروری 2017 17:00

سعودی عرب میں 265 کلوگرام وزنی شخص کی کامیاب سرجری
جدہ :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017):کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی ٹیم نےبھاری بھر کم شخص کی کامیاب گیسٹرک سلیو سرجری کی۔تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریض کے وزن کے باعث یہ کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے شعبہ فٹنس اور ویٹ لاس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ علی المنتشر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے خصوصی کیسز ادارہ کے لیور ، معدہ اور ڈائجسٹوسسٹم کے شعبہ جات کے اشتراک سےحل کیے جاتے ہیں۔ یادرہے کہ گیسٹرک سلیو سرجری میں وزن کم کرنے کی غرض سے مریض کے معدہ کا سائز کم کیا جاتا ہے۔